سعودی عرب، بریدہ میں سالانہ کھجور میلہ پیر سے شروع ہوگا، تیاریاں مکمل

سعودی عرب کے شہر بریدہ میں سالانہ کھجور میلہ پیر سے شروع ،30 دن جاری رہے گا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے بڑے میلوں میں شمار ہونے والے کھجور میلے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ بریدہ کھجور میلہ نہ صرف قصیم ریجن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے بلکہ اس کے مثبت اقتصادی اثرات پورے ملک پر پڑتے ہیں۔ میلے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ میلے کو کامیاب بنانے کے لیے متعدد سرکاری وغیر نجی اداروں کا تعاون حاصل ہے،میلے میں بریدہ کے مزارعین کے علاوہ تاجر خاندانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

سعودی عرب، بریدہ میں سالانہ کھجور میلہ پیر سے شروع ہوگا، تیاریاں مکمل